پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے اپنے قریبی دوست آریز احمد کے ساتھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں دن دگنی رات چگنی ترقی کرنے والی اداکارہ حبا بخاری جیو انٹرٹینمنٹ کے متعدد ڈرامہ سریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر شائقین کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں۔
حبا بخاری کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر آریز احمد کے ساتھ متعدد تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں یہ جوڑی نہایت حسین اور خوش نظر آ رہی ہے۔
حبا بخاری کی جانب سے اس پوسٹ کے کیپشن میں دل بنایا گیا ہے اور ساتھ میں اپنے مداحوں کو ’ ہائے‘ بھی کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حبا بخاری نے اپنے کئی انٹرویوز، انسٹا پر سوالوں کے سیشن کے دوران جو اپنے منگیتر کی نشانیاں بتائی ہیں اُن کے مطابق حبا بخاری کا منگیتر آریز احمد کو ہی قرار دیا جاتا ہے مگر اس جوڑی کی جانب سے تا حال کوئی واضح اشارہ یا جواب نہیں دیا گیا ہے۔
اپنے مداحوں کے سوالوں پر حبا بخاری نے اتنا تو بتا رکھا ہے کہ وہ اکیلی نہیں بلکہ ایک رشتے میں موجود ہیں مگر وہ لڑکا ہے کون یہ تا حال حبا بخاری کے علاوہ کسی کو واضح معلوم نہیں ہے۔