• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی،قتل ، خود کشی اور ٹریفک حادثا ت میں 8 افراد جاں بحق،4زخمی

صوابی ( نمائندہ جنگ )ضلع صوابی میں قتل ، خود کشی اور ٹریفک حادثا ت میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد جاں بحق جب کہ چار زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ زیدہ   کے مطابق ساجد اور ان کے بھائی ثاقب ساکنان ڈاگئی نے مبینہ طور پر اپنے کسان ساتھی حمید اللہ سکنہ شاہ منصور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل یہ بیان کی گئی ہے کہ ملزمان کو اپنے حصے  کی گندم کم  ملی تھی ۔  تھانہ صوابی  کے مطابق ایک موٹر سائیکل بجلی کے کھمبے کے ساتھ ٹکرانے سے عبدل سکنہ شاہ منصور جاں بحق جب کہ اس کے دو نوجوان ساتھی شدید زخمی ہو گئے پولیس تھانہ ٹوپی میں ارشد ولد فضل قادر سکنہ مینئی نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیوی مسماۃ ( ر)نے کمرے کے اندر چھت کے پنکھے سے پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا وجہ خود کشی معلوم نہ ہو سکی ۔ پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل اور سوزوکی کی ٹکر سے راہ گیر بوڑھا حنیف خان سکنہ اپر اورکزئی پبی جاں بحق جب کہ موٹر سائیکل سوار محمد بارات سکنہ ڈھوک راولپنڈی زخمی ہو گیا۔زوجہ شفارس خان سکنہ جلبئی نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے صدام حسین جو کہ نشے کا عادی تھا نشے کے لئے پیسے نہ ملنے پر اپنے آپ پر فائرنگ کر کے خود کشی کر لی جب کہ عظیم گڑھی جہانگیرہ کے مقام پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک نوجوان آصف علی شدید زخمی ہو گیا بیوہ شریف خان سکنہ یار حسین نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی شوہر شریف خان کو سید کریم نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا وجہ قتل گھریلو تنازعہ  بیان کی ہے جبکہ یار حسین میں رکشہ کی ٹکر سے بلال ولد نظیر محمد سکنہ یار حسین جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق موضع مناگی میں دو بھائیوں ثمین اور فر مان علی کے مابین تمباکو فصل کے اخراجات پر تکرار ہو رہی تھی کہ اس دوران فر مان علی سے پستول چل جانے سے ان کی بہن گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔
تازہ ترین