• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا حکومت کا چترال کے سیلاب و زلزلہ متاثرین کو سولر پینل دینے کا اعلان

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے چترال کے متاثرین سیلاب و زلزلہ سے متاثرہ 3ہزار گھرانوں کو سولر پینل دینے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان صوبائی وزیر عاطف خان نے اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ  سیلاب اور حالیہ زلزلہ سے ضلع چترال میں قیامت برپا ہوئی ا اور کئی علاقوں میں مواصلات  کا نظام اور انفراسٹرکچر اب بھی تباہ ہے جس کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہے اور فنڈز بھی جاری کئے گئے ہیں، عظمیٰ خان نے کہاکہ صوبائی حکومت نے جتنا فنڈ مختص کیا ہے نقصانات اس سے بہت زیادہ ہیں ، خاتون ایم پی اے فوزیہ نے کہاکہ  سیلاب اور زلزلہ کے فوراً بعد وزیر اعلیٰ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے فنڈزجاری کئے انہوں نے کہاکہ صرف چترال میں نقصانات کا تخمینہ15ارب روپے لگایا گیا ہے، سڑکیں اور پل اب بھی تباہ ہیں جن کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین