• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70 فیصد بلوچستان میں بجلی نہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں کیسے استعمال ہونگی، صوبائی کابینہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر/آن لائن)بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے کہا ہے کہ ((70 فیصد بلوچستان میں بجلی نہیں،الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں کیسے استعمال ہونگی،صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی ، سردار عبدالرحمن کھیتران اور پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات جلدکرائے جائیں گے ،گوادر دھرنے والوں کے چار بڑئے مطالبات تسلیم کرلیے ہیں ڈاکٹروں کے جائز مطالبات پر عمل کیلئے حکومت تیار ہے ، کابینہ نے گندم خریداری کی منظوری دیدی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی شب صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین