• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف محمود براہٹلوی کی والدہ آزاد کشمیر میں وفات پا گئیں

بر منگھم/ بولٹن (نمائندگان جنگ) پی پی سی مڈلینڈز کے صدر اور نمائندہ جنگ و جیو نیوز آصف محمود براہٹلوی کی والدہ پاکستان میں وفات پا گئیں۔ مرحومہ کینسرکے مرض میں مبتلا تھیں وہ برمنگھم کی سماجی شخصیت یاسر محمود اور سینئر تحصیل قاضی،جوڈیشل مجسٹریٹ بھمبھر قیصر محمود مغل کی والدہ تھیں۔ مرحومہ نے سوگواران میں تین بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ نمازجنازہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول براہٹلہ، کوٹلی آزاد کشمیر میں ادا کی گئی۔ اور جسٹس خاکی کے مقامی قبرستان میںتدفین کر دیگئی۔دریں اثنا انتقال کی خبر برطانیہ میں انتہائی دکھ اور صدمے کے ساتھ سنی گئی، مرحومہ صوم و صلوٰۃ کی پابند اور نیک سیرت خاتون تھیں، سخاوت ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی جو بھی غربا جاتا وہ اسے خالی ہاتھ نہ بھیجتی تھیں جس سے وہ اپنے گائوں میں ایک سخی خاتون کے نام سے مشہور تھیں۔ مرحومہ کے انتقال پر ان کے عزیز و اقارب کے علاوہ علاقے کے لوگوں نے ایک دوسرے کے ساتھ گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ وفات پر برمنگھم سمیت برطانیہ اور آزاد کشمیر بھر سے سیاسی، سماجی، صحافتی اور مذہبی شخصیات کی جانب سےآصف محمود سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اظہار تعزیت کرنے والوں میں سید ظفر اللہ شاہ،علامہ رفیق چشتی، خلیفہ صفدر ہارونی، حافظ محمد بشیر، حافظ عبدالغفور، چوہدری طارق فاروق، چوہدری خادم حسین، چوہدری شاہنواز، مرزا اختر، بشارت داد، راجہ محمود،محمد کیانی، فہیم کیانی، ناصر خان، شہزاد مغل، مولانا الطاف، محمد غالب، اعجاز صدیقی، زاہد بھٹی، راجہ ایاز، مدثر بصیر، پیر دلدار شاہ، انعام الحق، رفعت مغل، اظہر محمود، رؤف مغل، غضنفر خالق، رباب ملک، صغیر کاظمی، غضنفر محمود، راجہ جانباز، وقار کیانی، چوہدری اللہ دتہ، محمد آفتاب، مشتاق مغل ،زاہد خٹک، راجہ ناصر، صائمہ ہارون، ربنواز چغتائی، عابد کاظمی، تیمورشہزاد، بشارت چوہدری، زاہد چوہدری، سرفراز موسیٰ، عرفان طاہر، اعجاز فضل، ہارون مرزا، رجاسب مغل، مصطفی مغل، اسرار راجہ،احتشام الحق ، ابرار مغل، چوہدری غلام رضا،مسرت اقبال، آصف قریشی، راجہ فریاد، راجہ خاور ، متین صحرائی، ثاقب راجہ، شکیل راجپوت،وسیم چوہدری، اسد علی انجینئر، کشور عباسی، سید عابد شاہ، مبین چوہدری، سعید نیازی، آصف ڈار اور مرتضی شاہ شامل ہیں۔
تازہ ترین