• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ٹومی لی کی نوجوان بیٹی کی لاش برآمد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف امریکی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ٹومی لی جونز کی نوجوان بیٹی سابقہ چائلڈ اسٹار وکٹوریہ جونز کیلیفورنیا کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 34 سالہ وکٹوریہ صبح سویرے سان فرانسسکو کے فیئرمونٹ ہوٹل میں مردہ پائی گئیں۔

سان فرانسسکو کے حکام کا کہنا ہے کہ صبح سویرے ہوٹل سے طبی ایمرجنسی کی اطلاع ملی، پیرا میڈیکس عملے نے ہوٹل پہنچ پر خاتون کو مردہ قرار دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تاحال موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ حکام نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ لاش میڈیکل ایگزامینر کے حوالے کردی گئی ہے۔

اداکار ٹومی لی جونز اور انکی پہلی بیوی کمبرلیہ کلاؤلی کے ہاں پیدا ہونے والی وکٹوریہ جونز بھی ایک اداکارہ تھیں۔

وکٹوریہ جونز نے اپنے والد کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم مین ان بلیک II، دی تھری بریلز آف میلکیڈس ایسٹراڈا اور ون ٹِری ہِل میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید