کوئٹہ(پ ر)امیر جماعت اسلامی سرا ج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام سے ناانصافی بند کی جائے۔ سیکورٹی کے نام پر لوگوں کی تذلیل برداشت نہیں ، اپنے ہی لوگوں کی جگہ جگہ جامہ تلاشی کہاںکا انصاف ہے ۔ گوادر کے رہائشی ایک ماہ سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں ،گونگے بہرے حکمرانوں کو کوئی پروا نہیں۔وہ گوادر دھرنے سے خطاب کررہے تھےسراج الحق نے مزید کہا کہ گوادر کوملک کی ترقی کا گیٹ وے کہا جاتا ہے مگر مقامی آبادی پینے کے پانی تک کو ترس رہی ہے۔ ساحلی علاقے میں مچھلی کا غیر قانونی شکار بند کرایا جائے ۔