• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیساکھی پر کھڑی حکومت کا انجام قریب ہے‘ آغا شاہزیب درانی

اکوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی نائب صدر آغا شاہزیب درانی نے کہا ہے کہ این اے 133پر کامیابی اس بات کی غماز ہے کہ موجودہ حکومت کا بیساکھیوں پر ایڑیاں رگڑتا لاغر نظام اپنے انجام کے قرب کو پہنچ چکا ہے، ووٹ کو عزت مل چکی، عوام اس ظالم حکمرانوں سے نجات کے لئے شیر کے منتظر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے وفد سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ این اے 133پر جس طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) نے واضح کامیابی حاصل کی اس سے سیاسی مخالفین کے دانت کھٹے ہوچکے ہیں، عوام نے بیلٹ کے ذریعے حکمرانوں کا احتساب کر دیا، عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے یہ پیغام دے دیا کہ اقتدار سے چمٹے نااہل حکمران اب حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔ انہوںنے کارکنوں اور پارٹی قیادت کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قیادت نے نامساعد حالات کے باوجود عوام سےمحبت خلوص اور اعتماد کا جو رشتہ قائم رکھا اسی کی بدولت پارٹی عوامی طاقت کے ہمراہ ہرمیدان میں سرخرو ہو رہی ہے اور اب وہ وقت دور نہیں جب عوام کے ساتھ ملکر پاکستان مسلم لیگ نااہل حکمرانوں سے پاکستان کو نجات دلا ئے گی۔
تازہ ترین