• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ اور وکی کو شادی سے پہلے مندر جانا پڑسکتا ہے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کو راجھستان میں اپنی شادی سے پہلے مندر جانا پڑسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، راجھستان کے ضلع سوائی مادھوپورکے مقامی لوگوں نے وکی کوشل اور کترینہ کیف کو ایک نئی زندگی کے آغاز پر برکت کے لیے ترنیترا گنیش مندر جانے کا مشورہ دیا ہے۔

 یہ مندر سکس سینس فورٹ سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، اور مقامی لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ گنیش کے اس منفرد مندر کی ایک تاریخ ہےکہ زندگی میں کسی بھی نئے کام کے آغاز اور نوبیاہتا جوڑوں کے لیےیہ بابرکت رہا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق،  مقامی لوگوں نے کترینہ اور وکی کی شادی کے دعوت ناموں کی ایک کاپی بھی اس مندر میں بھجوا دی ہے تاکہ اس جوڑے کی نئی زندگی خوشیوں سے بھری ہو۔

ترنیترا گنیش مندر 1300 عیسوی میں بادشاہ حامیرا نے تعمیرکروایا تھا، اور یہ ہندوستان کا واحد مندر ہے جس میں بھگوان گنیش کا پورا خاندان موجود ہے۔

واضح رہے کہ شادی کی تقریبات کا آغاز 7 دسمبر کو مہندی کی تقریب سے ہوگا جبکہ شادی کی مرکزی تقریب 9 دسمبر کو ہوگی۔

تازہ ترین