• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکی کوشل اپنی دلہنیا کو لینے سفید گھوڑے پر آئیں گے؟

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کے لیے 7 سفید گھوڑے منگوائے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، وکی کوشل اپنی دلہنیا کترینہ کیف کو لینے سفید گھوڑے پر آئیں گے۔

وکی کوشل اپنی شادی میں 7 سفید گھوڑوں کے ہمراہ شاندار انداز میں انٹری دیں گے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ، بروز جمعرات طے پائی ہے۔

کترینہ کیف اور اُن کے ہونے والے دولہے وکی کوشل کی شادی لاکھ چھپانے کے بعد بھی نہ چھپ سکی اور اب میڈیا کی جانب سے باقاعدہ اس شادی کو کوریج دی جا رہی ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں 120 ہائی پروفائل شخصیات شرکت کر رہی ہیں اور اس دوران سیکیورٹی کے انتظامات بھی کافی سخت ہیں۔

تازہ ترین