• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کی قانون سازی پر اعترا ض سے متعلق دائر درخواست نامکمل قرار دے کر واپس کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے شہری کی درخواست پر سماعت کی اور استفسار کیا کہ آپ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی قانون سازی کی کن شقوں پر اعتراض ہے؟

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ووٹنگ مشین دھاندلی کی منصوبہ بندی ہے، قانون سازی کالعدم قرار دی جائے۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سوال کیا کہ ووٹنگ مشین میں قانون سازی کی کون سی شقیں آئین سے متصادم ہیں؟ایسے نامکمل درخواست دائرنہیں کرتے ورنہ جرمانہ ہوجاتا ہے۔

اس موقع پر درخواست گزار فدا اللّٰہ نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے درخواست کی درستگی کیلئے مہلت دی جائے۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے شہری کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین