• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سائبیرین ہوائیں چلنے لگیں، موسم سرد

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے اثرات کے تحت کراچی میں سائبیرین ہوائیں چل رہی ہیں، آئندہ چند روز میں درجۂ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے یہ بات بتائی۔

ان کا کہنا ہے کہ 15 اور 16 دسمبر کو مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم شمالی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ اس مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئندہ 3 روز کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 10 دسمبر کے بعد درجۂ حرارت 11 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

تازہ ترین