• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ پر روس کی تنقید

امریکا کی جانب سے بیجنگ کے سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کے اعلان پر روس نے تنقید کی ہے۔ 

ماسکو سے ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اولمپک گیمز کو بھی سیاست سے پاک رکھنا چاہیے۔

روسی ترجمان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو بائیکاٹ میں شامل نہ کرنا مثبت اقدام ہے۔ 

ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں امریکی عہدیداروں کو نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی کھلاڑیوں کو بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق چین میں ہونے والے بیجنگ سرمائی اولمپکس گیمز 4 سے 20 فروری تک ہوں گے۔

تازہ ترین