• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کی آڑ میں نواز لیگ ڈیل میں مصروف ہے، حافظ حسین احمد

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی آڑ میں نواز لیگ ڈیل کرنے میں مصروف ہے۔

ایک بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ شریف خاندان پی ڈی ایم کو رینٹل احتجاج اور اداروں کو دباؤ میں لانے کے لیے استعمال کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز لیگ پی ڈی ایم کے احتجاج کی آڑ میں ڈیل کررہی ہے۔

جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ نواز لیگ کرپشن مقدمات اور معاملات کے لیے در پردہ مفاہمت میں مشغول ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ استعفے دے گی اور نہ ہی لانگ مارچ یا شارٹ مارچ میں شریک ہوگی۔

تازہ ترین