• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران نے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے خلیج فارس پر امریکی ایف 16 طیارے کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے خلیج فارس کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا اور پائلٹ کو مشن ادھورا چھوڑ کر خطے کے قریبی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

بیان میں کہا گیا کہ ایرانی ساختہ فضائی دفاعی نظام نے امریکی طیارے کو ٹریک کرنے کے بعد اس کی جانب میزائل داغا، جو طیارے کے قریب پھٹا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید