• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے مہنگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید176.60 روپے سے بڑھ کر176.65روپے اور قیمت فروخت176.80 روپے سے بڑھ کر176.85 روپے ہو گئی جبکہ50 پیسے کے اضافے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 177.30 روپے سے بڑھ کر177.80 روپے اور قیمت فروخت177.70 روپے سے بڑھ کر178.20 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 197.50 روپے سے بڑھ کر197.60 روپے اور قیمت فروخت199.50 روپے سے بڑھ کر199.60 روپے ہو گئی تاہم30 پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 235روپے سے گھٹ کر234.70روپے پرآ گئی۔

تازہ ترین