• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی، دھاگہ فیکٹری میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان خاکستر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی صنعتی ایریا میں دھاگہ فیکٹری میں آتشزدگی میں بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر ابتداءمیں دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی بعد ازاں فائر بریگیڈ کی مزید پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ بجھانے کے بعد گھنٹوں تک کولنگ کا عمل جاری رہا اس دوران واٹر بورڈ کی جانب سے بھی پانی فراہم کیا جاتا رہا۔ آگ لگنے کی وجہ اور نقصا ن کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے ۔

تازہ ترین