• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے کے سابق وزیر اعظم کیری ولوچ 93برس کی عمر میں وفات پاگئے

اوسلو(ناصراکبر)ناروے کے سابق وزیر اعظم اور کنزرویٹو پارٹی کے رہنماکیری ولوچ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں نارویجن میڈیاکے مطابق سابق وزیر اعظم Kåre Willoch کے انتقال پرناروے کے شاہی جوڑے اور ناروے کے وزیر اعظم سمیت ناروےکی سیاسی سماجی اور پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں نے اظہارافسوس کیا ہے۔ناروے کےکنگ ہیرالڈ اور ولی عہد شہزادہ ہاکون کا کہنا ہے کہ ولوچ کی موت کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا اور اس وقت ناروے میں سوگ کی کیفیت ہے،وہ ایک اچھے انسان اوراہم سیاستدان تھے، ہم ہمیشہ ان کی کمی محسوس کرتے رہیں گے، ناروےکے وزیر اعظم یوناس گہراسٹورے کا کہنا تھا کہ ہمیں ناروے کے 93 سالہ سابق وزیر اعظم Kåre Willoch کےانتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا،انہوں نے کہاکہ مرحوم ولوچ نے ناروے میں پارلیمانی نمائندے، وزیر، وزیر اعظم اور کاؤنٹی گورنر کے طور کئی دہائیوں تک ایک فعال عوامی رہنما کے طور پراپنے نقوش چھوڑے۔ ولوچ ایک محنتی سیاست دان تھے،انہیں اپنے ملک اوربیرونی دنیا سے مخلصانہ وابستگی تھی، نئے مسائل سے نمٹنے کی قوت ارادی اور صلاحیت تھی، میں انہیں ایک قابل اور ذہین سیاست دان کے طور پر یاد رکھوں گا ۔سینئرسیاستدان اور اوسلو سٹی کونسل میں پارٹی کے ڈپٹی ممبر طلعت محمود بٹ نے بھی اظہارافسوس کرتے ہوئے کہاکہ مجھے کئی بار ان سے ملنے کا شرف اور سعادت حاصل ہوئی، وہ ایک عظیم انسان اور ایک اچھے لیڈرتھے،انکی کمی بہت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
تازہ ترین