فری شپ قانون پر عملدرآمد نہ کرنیوالے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی تیز
ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے سندھ فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 2013ء اور سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کی آئینی درخواست نمبر 1592/2025 میں 9 اکتوبر کو جاری ہونے والے فیصلے کی روشنی میں فری شپ قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔