کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کا واقعہ افسوس ناک ہے جس سے کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا ہے، ایسے المناک واقعات پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کی راہ ہموار کریں گے ، جس سے ثابت ہورہا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے جو پاکستان کو بدنام کرنے کی ہر ممکن سازش کررہا ہے۔