اسلام آباد (حنیف خالد) مسلسل کئی مہینوں تک غریب عوام سے اربوں روپے لوٹنے کے بعد چینی کے کلوزنگ ایکس مل ریٹ جنوبی پنجاب لوئر سندھ اپر سندھ میں 85 روپے کلو سے نیچے آگئے اور یہ دسمبر کے آخری ہفتے میں مزید تین چار روپے کلو کم ہوجائیں گے۔ یہ بات پنجاب شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر ایگزیکٹو ممبر نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کئی مہینوں بعد چینی کے ایکس مل ریٹ جو 3 نومبر کو 138 روپے کلو تک ذخیرہ اندوزوں نے پہنچا دیئے تھے نیا کرشنگ سیزن شروع ہونے کے بعد 54 روپے سے زیادہ کم ہوگئے ہیں جس سے غریب لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 دسمبر کو کلوزنگ ایکس مل ریٹ لوئر سندھ میں 84 روپے 50 پیسے ، اپر سندھ میں 84 روپے 65 پیسے، جنوبی پنجاب میں 84 روپے 65پیسے، سنٹرل پنجاب میں 85 روپے 85 پیسے، خیبرپختونخوا میں 86 روپے تک نیچے آگئے ہیں۔