• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، گلوکارہ نازیہ حسن کا طلاق نامہ منسوخ کرنیکی درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے معروف گلوکارہ نازیہ حسن کو دی گئی طلاق نامہ کا سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے سے متعلق مرزا اشتیاق بیگ کی درخواست مسترد کردی۔ منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے معروف گلوکارہ نازیہ حسن کو دی گئی طلاق نامہ کا سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے سے متعلق مرزا اشتیاق بیگ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مرزا اشتیاق بیگ کی درخواست مسترد کردی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے جعلسازی سے متعلق کوئی شواہد نہیں پیش کئے۔ درخواست میں موجود تنازع بنیادی حقوق کے زمرے میں نہیں آتا۔ درخواست گزار چاہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتا ہے۔ مرزا اشتیاق بیگ نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ طلاق نامے کا سرٹیفکیٹ مارچ 2008 کو سیکرٹری یونین کونسل کیماڑی بھٹہ ویلج نے جاری کیا۔ نازیہ حسن کے طلاق نامے کا سرٹیفکیٹ انتقال کے 8 سال بعد جاری کیا گیا آٹھ سال بعد طلاق نامے کا سرٹیفکیٹ جاری کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔ طلاق نامے کا سرٹیفیکٹ جاری کرنے کا مقصد فراڈ جعلسازی اور مجھ سے پیسے حاصل کرنا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید