• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس کردیا گیا ، جس میں کہا گیا عطا الحق قاسمی کیس میں عدالت اسحاق ڈارکو ڈیفالٹر قرار دے چکی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائرکردیا گیا ، ریفرنس اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن میں دائرکیا۔ریفرنس میں کہا گیا کہ عطا الحق قاسمی کیس میں عدالت اسحاق ڈارکو ڈیفالٹرقرار دے چکی، ڈیفالٹر ہونے پرچیئرمین سینیٹ30دن میں ریفرنس بھجوانے کے پابند ہیں۔

تازہ ترین