• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا لاپتہ صحافی مدثر نارو کے خاندان کی وزیراعظم اور کابینہ سے ملاقات کے معاملہ پر عدالتی حکم کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) لاپتہ صحافی مدثر نارو کے خاندان کی وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے ملاقات کےمعاملہ پر وفاقی کابینہ نے عدالتی حکم کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے عدالتی فیصلے کو آئین میں دیئے اختیارات سے متصادم قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور کابینہ کو صحافی مدثر نارو کی والدہ اور بیٹے سے ملنے کا حکم دیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ وزیراعظم اور کابینہ مدثر نارو کی فیملی کو مطمئن کرے۔ کابینہ میں کہا گیا کہ متعلقہ فورمز ہونے کے باوجود معاملات وفاقی کابینہ کو بھیجنے کے عدالتی فیصلے بڑھتے جا رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید