پشاور( وقائع نگار)پشاور کی تعمیروترقی اور مسائل کے حل کیلئے قومی وطن پارٹی ، مسلم لیگ (ن) اور پشاور تاجربرادری نے جمعیت علماءاسلام پشاور سٹی میئر امیدوارحاجی زبیرعلی کوموزوں امیدوار قرار دے کرووٹ دینے کا اعلان کردیاہے جبکہ اندورن شہر، سٹی سرکلرروڈ ،تہکال، پلوسئی، راحت آباد،دیر کالونی، ناصرباغ روڈ یونیورسٹی ٹاؤن ، رنگ روڈاور ورسک روڈ کے مکینوں نے شہر کے مسائل کے حل کے لئے اہل امیدوار قرار دے کر بھرپور سپورٹ کی کا یقین دہانی کرائی ہے۔جہانگیر پورہ بازاررابطہ عوام انتخابی مہم میں گزشتہ روزحاجی زبیرعلی کاتاجر برادری اور شہریوں نے بھر پور استقبال کیا اورانھیں ووٹ دینے کے ساتھ ہرقسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاؤ نے پہلے ہی سے پشاور سٹی میئرامیدوار حاجی زبیرعلی کی حمایت کا اعلان کرکے اپنے کارکنوں اور عہدیداروں کو سپورٹ وووٹ کی ہدایت کی تھی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیرمقام نے اپنے امیدوار نیک زادہ کو الیکشن سے دستبردار کرکے زبیرعلی کی بھرپور سپورٹ اور ووٹ کے لئے ہمہ وقت کوششوں کے لئے کارکنوں اور پارٹی قیادت کو احکامات جاری کی جس کی وجہ سے زبیر علی کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ پشاور کی تاجربرادری نے بھی حاجی غلام علی کی بزنس کمیونٹی کی خدمت کی بناءپرزیبرعلی کا گرم جوشی سے استقبال کرکے ان پر پھولوں کی پتے نچھاور کرکے بھرپورسپورٹ اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ حاجی زیبرعلی نے کہاکہ پشاور شہر کے ٹریفک مسائل، صحت، تعلیم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرینگے اور شہر کے معطل منصوبوں کوعملی جامعہ پہناکر روزگار کے مواقع پیداکرنے کے ساتھ صاف پانی فراہمی یقینی بنانا مشن ہے۔