پشاور (لیڈی رپورٹر)انسانی حقوق کمشن پشاور نے خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام اور خاتمے کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ایچ آر سی پی ممبرز، وکلآ، سماجی و سیاسی کارکن اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھرپور شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر عوام کے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین پر تشدد کے تدارک کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائے اور سری لنکن شہری کی انسانیت سوز ہلاکی کی مزمت کرتے ہوئے حکومت سے مذہبی انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔