• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کی شادی، مریم نواز کی میڈیا سے اپیل

مسلم لیگ کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی سے قبل عوام اور میڈیا سے اپیل کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ’میرے بیٹے کی شادی ایک نجی اور خاندانی معاملہ ہے لہٰذا میں بھی تمام ماؤں کی طرح، سیاسی تبصروں کے بغیر اپنے بیٹے کی خوشی منانے کی مستحق ہوں۔‘

مریم نواز نے کہا کہ ’میں میڈیا اور باقی سب سے عاجزی کے ساتھ درخواست کررہی ہوں کہ وہ میرے خاندان کی پرائیوسی کا احترام کریں، شکریہ۔‘

واضح رہے کہ مریم نواز کے بیٹے، جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو اُن کا ولیمہ ہوگا۔

جنید صفدر کی شادی سے متعلق خبریں، ویڈیوز اور تصویریں آج کل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ جنید صفدر کا نکاح لندن میں ہوا تھا جبکہ شادی کی باقاعدہ تقریبات پاکستان میں طے ہونا پائی ہیں جن میں رُخصتی اور ولیمہ شامل ہے۔

تازہ ترین