• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید صفدر نے ولیمے کے کارڈ کی تصویر شیئر کردی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے ولیمے کے کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

جنید صفدر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنے ولیمے کے کارڈ کی تصویر شیئر کی ہے۔


ولیمے کے کارڈ پر جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ عائشہ کی تصویر شائع ہے، اس کے ساتھ ہی دونوں کا نام بھی کارڈ پر درج ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارڈ پر جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ بھی درج ہے۔

جنید صفدر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ’17 دسمبر 2021‘ لکھا۔

یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز کے وکیل کی جانب اُن کے کیس کی سماعت 17 دسمبر کے بجائے کسی دوسری تاریخ کو رکھنے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔

تازہ ترین