• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: بھتہ نہ دینے پر جلائی گئی خاتون کی حالت تشویشناک


سرگودھا کے منگل بازار میں بھتہ نہ دینے پر جلائی گئی محنت کش خاتون کی حالت اسپتال میں تشویش ناک ہے۔

مذکورہ خاتون نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزمان نے مجھ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان دھمکیاں دیتے تھے اور بولتے تھے کہ تجھے مزہ چکھائیں گے۔

جلائی گئی خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ با اثر افراد منگل بازار میں اسٹال لگانے کے زبردستی پیسے لیتے ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون دکاندار پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے 2 ملزم گرفتار کر لیے گئے ہیں، مزید 3 کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

45 سالہ نورین بی بی کا جسم 65 فیصد سے زائد جھلس چکا ہے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال لاہور منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین