وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سوشل میڈیا پر مشہور اسلامی اسکالر جاوید غامدی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جاوید غامدی کے ایک انٹرویو کی ویڈیو وزیراعظم نے شیئر کی جس میں اسلامی اسکالر نے سیالکوٹ میں ہونے والے انسانیت سوز سانحے کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔
وزیرِ اعظم کی اس انسٹا پوسٹ کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین نے جاوید غامدی کی سانحۂ سیالکوٹ پر تفصیلی گفتگو سن کران کے خیالات سے اتفاق کیا ہے۔
اس کے علاوہ یہ ویڈیو شیئر کرنے پر صارفین نے وزیرِاعظم کی تعریف بھی کی ہے۔