انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 147 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی پوپ، جوز بٹلر، حسیب حمید اور کرس ووکس کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں شامل نہیں ہوسکا۔ مذکورہ کھلاڑیوں نے بالترتیب 35، 39، 25 اور 21 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے انگلینڈ کے 5 شکار کیے جبکہ میچل اسٹارک اور جوز ہیزل ووڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بارش کے باعث میچ مقررہ وقت سے پہلے ختم کردیا گیا، پہلے دن صرف 50 اعشاریہ ایک اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، آسٹریلوی ٹیم کل اپنی اننگز کا آغاز کرے گی۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز 22-2021 سیریز میں اس بار میزبانی آسٹریلیا کر رہا ہے۔