• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم علی شاہ کی 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

سندھ ہائی کورٹ نے محکمۂ اطلاعات سندھ میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف نیب انکوائری میں احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

عدالتِ عالیہ نے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس کے تناظر میں درخواستِ ضمانت مزید نہیں سن سکتے۔

شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شرجیل میمن ملک سے باہر ہیں اس لیے وہ 10 روز میں پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالتِ عالیہ نے کہا کہ آپ چاہیں تو درخواستِ ضمانت واپس لے لیں، مزید مہلت نہیں دے سکتے۔

شرجیل میمن کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کو واپسی پر نئی ضمانت حاصل کرنا ہو گی، واپسی پر ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے، احتساب عدالت میں پیشی کے لیے مہلت دی جائے۔

اس موقع پر شرجیل میمن کے وکیل نے درخواستِ ضمانت واپس لے لی۔

عدالت میں نیب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان پر گریڈ 17 کے 40 سے زائد افسران کی غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے، قائم علی شاہ نے بطور وزیرِ اعلیٰ سندھ 2012ء میں بھرتی کی منظوری دی تھی۔

تازہ ترین