• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمین عبید چنائے کے نام ایک اور اعزاز

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو ایک اور اعزاز مل گیا ہے۔

برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم ’دی پیپلز پورٹفولیو‘ نےشرمین عبید چنائے کو اپنی دستاویزی فلموں کے ذریعے متاثر کن قیادت، اور انسانوں کے لیے بڑی ہمت کا مظاہرہ کرنے پرایوارڈ دیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس برطانوی تنظیم کی بنیاد افلاطون نے رکھی ہے جو ایک مشہور برطانوی پورٹریٹ اور دستاویزی فوٹوگرافر ہیں۔ 

اس تنظیم کا بنیادی مقصد معاشرے میں موجود کسی بھی قسم کی رکاوٹوں اور امتیازی سلوک کے خلاف تخلیقی انداز میں آواز اٹھانا اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کی حمایت کے لیے عام لوگوں کے ساتھ شامل ہونا ہے۔

یہ تنظیم مستقبل کے کام اور انسانوں سے متعلق دیگر منصوبوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے فنڈ جمع کرنے کی ایک مہم کا اہتمام کرتی ہےاور ہر سال اس تنظیم کی جانب سے انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے غیر معمولی کام کرنے والی کسی بھی شخصیت کواعزاز سےبھی نوازا جاتا ہے۔ 

اس بار ’دی پیپلز پورٹفولیو‘ نے پاکستانی فلمساز شرمین عبید کو پاکستان میں خواتین کے مسائل اور ان کے حقوق کے حوالے سے بنائی گئی دستاویزی فلموں کی ہدایت کاری پر ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید