• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ واقعے کے 34 مرکزی ملزمان گرفتار ہیں، ڈی پی او

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہوئے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے فیکٹری منیجر پریانتھا کماراکے کیس سے متعلق ڈی پی او کاکہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 34 سے زائد مرکزی ملزمان گرفتار ہیں جنہیں 21دسمبر کو دہشت گردی عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عمر سعید ملک نے بتایا کہ پریانتھا کمارا کیس کے تین پہلو تھے جن میں امن وامان کی صورتحال، ملزمان کی گرفتاریاں اور تفتیش شامل ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ سیالکوٹ واقعہ 11بجکر 5 منٹ پر پیش آیا، پولیس کو اطلاع 11بجکر26 منٹ پر ہوئی اور جب اطلاع ملی تو جی ٹی روڈ مکمل بلاک تھا،تمام افسران اور نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچا، اس وقت ہجوم کے ہاتھوں میں پیٹرول کی بوتلیں تھیں۔

عمر سعید ملک نے کہاکہ ہجوم نے پولیس پر بھی حملہ آور ہونے کی کوشش کی،تاہم ہم نے تین سے چار گھنٹوں میں100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ صبور بٹ اور امتیاز واقعے کے پہلے مرکزی کردار ہیں، زیادہ تر ملزمان کو لاری اڈہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔


تازہ ترین