• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: شوپیاں میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن، 3 کشمیری نوجوان شہید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ 

کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔ 

قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے جبکہ علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے۔

صحافیوں کو محاصرے اور آپریشن کی کوریج کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں اور کیمیائی مواد کا استعمال کر کے رہائشی گھر کو بھی تباہ کردیا۔

آخری اطلاع آنے تک علاقے میں بھارتی فوج کا محاصرہ جاری تھا۔

تازہ ترین