• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز درجہ بندی، 2 پاکستانی ٹاپ 10 میں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی جاری کردی۔

آئی سی سی کی نئی درجہ بندی میں 2 پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹاپ 10 میں جگہ بنالی ہے، جس میں سے ایک بیٹسمین اور دوسرے بولر ہیں۔

نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بیٹسمینوں کی فہرست میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر ہیں تو بولر کی لسٹ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے۔

نئی درجہ بندی کے بعد انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقراررکھی ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبرپر موجود ہیں ۔

پاکستانی کپتان بابراعظم اس درجہ بندی میں 8ویں نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور جنوبی افریقا کے ڈی کوک ایک ایک درجہ بہتری کے بعد بالترتیب 9 ویں اور 10 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بولرز کی درجہ بندی میں پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے ، بھارتی روی چندرن ایشون کا دوسرا جبکہ آسٹریلیا جوش ہیزل ووڈ ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ٹم ساوتھی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پاپنچویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی تازہ درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے لمبی چھلانگ لگائی ہے جو 23 درجے بہتری کے بعد 38ویں نمبر پر آگئے۔

تازہ ترین