لاہور (نیوز ایجنسیاں)وزیرقا نون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ اعتزازاحسن ہمیشہ کسی کے پے رول پر رہے آجکل سی پیک منصوبے کیخلاف ہمسایہ ملک کے پے رول پر ہوسکتے ہیں ‘اپوزیشن کتنی احمق ہے جب وزیر اعظم نے انکے سات سوالوں کا جواب نہیں دیا تو70کا کیسے دیں گے ؟عمران خان ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیں ‘اپوزیشن نے وزیر اعظم کی سچی اور حقائق پر مبنی باتوں کے بعد شر مندگی سے بچنے کیلئے ایوان سے واک آئوٹ کر دیا ‘وزیر اعظم کی تقر یر کے بعد ’’شیدے ٹلی ‘‘کے چہرے پر لعنت برستی رہی اوراعتزازاحسن کا ’’کالا ‘‘چہرہ بھی سب کو نظر آیا ‘آف شو ر کمپنیاں حرام کی کمائی کو محفوظ بنانے کیلئے ہوتیں ہیں تو عمران خان اپنی آف شور کمپنی کا کب جواب دیں گے؟مولانا فضل الر حمن جمہو ریت اور ملکی مفاد میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ منگل کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اء اللہ خان نے کہا کہ اپوزیشن وزیر اعظم نوازشر یف سے ایوان میں آنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے اور جب وزیر اعظم نوازشر یف ایوان میں آئے تو سا ت سوالوں کی بات کر نے والے عمران خان کوئی بچہ ہیں جس نے منہ میں ’’چوسنی ‘‘کی وجہ سے ایوان میں بات نہیں کی اور کیا خورشید شاہ نے منہ فیڈر لے رکھا تھا اصل میں وزیر اعظم نے ایوان میں جب قوم کو تمام حقائق بتائے تواسکے بعد اپوزیشن کے پاس ایوان سے واک آئوٹ کے سواکوئی آپشن نہیں رہا کیونکہ وہ اپنے کردار کی وجہ سے شر مندگی کا شکار ہو چکے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم وزیر اعظم نوازشر یف کی باتوں پر مکمل اعتماد کر رہی ہے اور کل اپوزیشن جو خود چور ہے اس کا اصل چہرہ بھی قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن رات کو سوئے اور صبح تک انکو70سوال ملے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن پہلے یہی کام فیس لے کر کیا کرتے تھے اب سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے ہمسائیہ ملک نے بڑا پیسہ لگایا ہے ـ لگتا ہے کہ اعتزاز احسن کو وہی سے فیس ملی ہے ـ انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بن رہا ہے تو شیخ رشید عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں ان کی اس قسم کے افوا سازی اور سازشیں نہیں چل سکیں گیـ عمران خان کہتے رہے آف شور کمپنی بنانا چوری ہے اور حرام کے پیسے سے بنائی جاتی ہے اب ان کی اپنی کمپنی نکل آئی ہے اس لحاظ سے وہ سب سے پرانے چور ہیں۔