• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ترجمان ایلیگرا اسٹریٹن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

گزشتہ سال کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کے آفس اسٹاف نے کرسمس پارٹی منائی یا نہیں؟؟ اس بارے میں ایلیگرا اسٹریٹن کی مذاق کرتی ہوئی ایک ویڈیو لیک ہونے کے بعد سے حکومت کو شدید عوامی غصے کا سامنا تھا۔

وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی پریس سیکریٹری کی لیک ویڈیو پر معذرت کی تاہم کرسمس پارٹی کرانے کی تردید بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ کیبنٹ سیکریٹری جائزہ لیں گے کہ آیا قواعد کی خلاف ورزی ہوئی یا نہیں، اگر ہوئی تو ملوث افراد کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

تازہ ترین