کراچی (نیوز ڈیسک) سیالکوٹ میں سری لنکن شخص پریانتھا کے قتل کے حوالے سے وزیر دفاع پرویز خٹک کے متنازع بیان پر سری لنکن وزیر دفاع سرتھ ویرا سکیرا نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پرویز خٹک سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں ایڈمرل (ر) سرتھ ویرا سکیرا نے کہا کہ پاکستانی وزیر کو چاہئے کہ وہ سری لنکن عوام سے معافی مانگیں۔
واضح رہے کہ پرویز خٹک نے کہا تھا کہ قتل تب ہوتے ہیں جب نوجوانوں میں جذبات زیادہ ہوتے ہیں۔