• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار131 ملزمان میں سے 46 رہا

گوجرانوالہ(نیٹ نیوز)سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار 131 ملزمان میں سے 46 کو رہا کردیا گیا ہے۔ سانحہ سیالکوٹ کی تفتیش میں ملزمان کا کردار واضع ہونے لگا۔

تفتیشی افسر گوہر عباس بھٹی نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار 131 ملزمان میں سے 46 کو رہا کردیا گیا ہے، ان افراد کو مکمل تفتیش کے بعد رہاکیا گیا، رہا کیے گئے 46 افراد کا سانحہ سیالکوٹ سے کوئی کردارسامنے نہیں آیا

پولیس کو موصول ہونے والی تمام ویڈیو اور دیگر ذرائع سے جائزہ لیا گیا، یہ افراد ملوث نہیں تھے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے مزید سانحہ سیالکوٹ کے مزید 8 مرکزی ملزمان کو گرفتارکرلیا اور اب تک 34مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین