• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیجنڈ فٹبالر پیلے ایک بار پھر اسپتال میں داخل


برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کو بڑی آنت کے ٹیومر کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیلے کو بدھ کے روز برازیل کےمقامی اسپتال میں بڑی آنت کے ٹیومر کے علاج کیلئے لایا گیا ۔

واضح رہے کہ 3بار فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والے پیلے کی رواں سال ستمبر میں بڑی آنت کے ٹیومر کو نکالنے کے لیے سرجری ہوئی تھی۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ پیلے کو اس بار کیموتھراپی بھی کرانی پڑے گی۔

حکام کے مطابق پیلے کی حالت اب ٹھیک ہے اور انہیں کچھ روز میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پیلے 92 میچز میں 77 گول کرنے کے ساتھ برازیل کے اب تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔

تازہ ترین