• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سُشانت نے انکیتا کا ایکسیڈنٹ کروا دیا، سوشل میڈیا صارفین کا تبصرہ

بھارتی ڈرامہ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے شادی سے ایک ہفتہ قبل زخمی ہونے کے سبب اسپتال میں داخل ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انکیتا لوکھنڈے رواں ہفتے منگل کی رات اپنی ٹانگ پر چوٹ لگوا بیٹھیں، انکیتا لوکھنڈے کی ٹانگ مڑنے کے سبب اس میں موچ آ گئی  جس پر اُنہیں فوراً اسپتال منتقل کرنا پڑا۔


انکیتا لوکھنڈے کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر لگائی گئی چند اسٹوریز میں دیکھا جا سکتا ہے وہ اسپتال سے اب  اپنے گھر تو منتقل ہو گئی ہیں مگر اُن کی ٹانگ پر تا حال پلاسٹر لگا ہوا ہے۔

انکیتا لوکھنڈے چلنے پھرنے سے قاصر ہیں اسی لیے گھر میں بھی وہیل چیئر کا استعمال کر رہی ہیں۔

انکیتا لوکھنڈے کے شادی سے کچھ دن قبل ہی زخمی ہو کر اسپتال پہنچنے اور چلنے پھرنے سے قاصر ہونے پر اُن کے مداحوں کو انکیتا کے سابق بوائے فرینڈ (آنجہانی ) سشانت سنگھ راجپوت کی یاد  آ گئی ہے ۔

انکیتا کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انکیتا لوکھنڈے کے ساتھ یہ سب سُشانت سنگھ راجپوت کروا رہا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کا انکیتا لوکھنڈے کی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ  سشانت سنگھ راجپوت نہیں چاہتا کہ انکیتا لوکھنڈے کی کسی اور کے ساتھ شادی ہو۔

تازہ ترین