• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایفالپا نے جہازوں کی سیفٹی کے حوالے سے خبردار کر دیا


فائیو جی ٹیکنالوجی جہازوں کیلئے خطرہ بننے لگی، کپتانوں کی عالمی تنظیم ایفالپا نے جہازوں کی سیفٹی کے حوالے سے خبردار کر دیا۔

کپتانوں کی عالمی تنظیم ایفالپا نے طیاروں کی سیفٹی پر وارننگ جاری کردی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ فائیو جی کے سگنلز طیاروں کے ریڈار سسٹم کو نقصان پہنچا رہے ہیں، فائیو جی سگنلز جہاز کے ریڈار سگنلز کا ایئرٹریفک کنٹرول سے رابطہ متاثر کردیتے ہیں۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ ریڈار سگنلز متاثر ہونے سے طیارے کو آٹو ٹیک آف اور لینڈنگ میں مشکلات پیش آتی ہیں، دھند اور اسموگ میں آئی ایل ایس کیٹگری 3 کی نشاندہی بھی نہیں کرپاتا۔

کپتانوں کی عالمی تنظیم ایفالپا نے امریکا اور کینیڈا سمیت پوری دنیا کے نام مراسلہ لکھ دیا۔ تنظیم نے خبردار کیا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے ریڈار سگنلز متاثر ہونے کے باعث جہازوں کے آٹو ٹیک آف اور لینڈنگ میں مشکلات پیش آتی ہیں، دھند اور اسموگ میں آئی ایل ایس کیٹگری 3 کی نشاندہی بھی نہیں ہوپاتی۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ جہاز کی اونچائی غلط بتانے سے 2009ء میں ترک طیارہ ایمسٹرڈیم میں حادثے کا شکار ہوا، اسی بنا پر امریکی فضائی حدود میں فائیو جی ٹیکنا لوجی والے ایئرپورٹس پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی۔

ایفالپا نے کہا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی میں انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم، آٹو پائلٹ کے استعمال سے گریز کیا جانا چاہئے۔

دوسری جانب فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن امریکا کا فائیو جی سے متعلق کہنا ہے کہ فائیو جی میں توسیع اور ایوی ایشن کا ساتھ رہے گا، فریم ورک کی فراہمی کیلئے 2 ہدایات جاری کی ہیں، جن کا مقصد ایوی ایشن سیفٹی آلات کو اثرات سے بچانے کیلئے معلومات جمع کرنا ہے، فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن اور وائرس لیس کمپنیوں سے قریبی تعاون کررہے ہیں۔

ایف اے اے نے فائیو جی کی توسیع پر بحفاظت عملدرآمد کے اقدام پر پیش رفت کی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین