• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بچت اسکیمز کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا


 قومی بچت اسکیمز کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز اکاؤنٹ پر شرح منافع 11.04 سے بڑھا کر 12.96 فیصد کردیا گیا۔

شرح منافع کا اطلاق 10 دسمبر سے ہوگا، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بہبود سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع 11.04 سے بڑھا کر 12.96 فیصد کردیا گیا، ریگولر انکم اکاؤنٹ پر منافع 8.76 سے بڑھا کر 10.80 فیصد کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع 5.50 فیصد سے بڑھا کر 7.25 فیصد کردیا گیا، اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع 8.20 فیصد سے 10.60 فیصد کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 9.37 فیصد سے 10.98 فیصد کردیا گیا۔

تازہ ترین