• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی وکیل سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کی طرف سے پیش نہیں ہوگا، پنجاب بار کونسل اور لاہور ہائیکورٹ بار کا اعلان

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب بار کونسل اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مرحوم پریانتھا کمارا کے اہل خانہ اور سری لنکا کے عوام کے ساتھ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی وکیل سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کی طرف سے عدالت میں پیش نہیں ہو گا، اس امر کا فیصلہ گزشتہ روز اہم اجلاس میں کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل افضل دھرالا، سیکریٹری ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن خواجہ محسن عباس ، آغا نیر لطیف اور یسیٰن جوئیہ موجود تھے۔شرکاء نے سانحہ سیالکوٹ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

تازہ ترین