نوکنڈی (آئی این پی)پاکستان نے ایران کے ساتھ ایک اور سرحدی راہداری کھول دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئی راہداری نوکنڈی کے علاقے راجے میں کھولی گئی ہے ، نئی راہداری کا افتتاح ڈپٹی کمشنر منصور بلوچ اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد نے کیا۔
ڈپٹی کمشنر منصور بلوچ نے کہا کہ کہ نیو راجے گیٹ سے دونوں ممالک کے درمیان سفری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
منصور احمد بلوچ کے مطابق یہ پیشرفت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے دورہ ایران اور وزیر اعلٰی بلوچستان قدوس بزنجو کی خصوصی دلچسپی کے بعد عمل میں آئی ہے۔