• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لطیفے: ایک مینڈک پیش گوئی کرنے والے عامل کے پاس گیا...

قسمت

ایک مینڈک پیش گوئی کرنے والے عامل کے پاس گیا اور پوچھا

"آپ میرے مستقبل کے بارے میں کیا بتا سکتے ہیں"؟

عامل نے جواب دیا

"بہت جلد تم ایک خوبصورت لڑکی سے ملو گے جو تمہارے بارے میں سب کچھ جاننا چاہےگی"۔

"بہت خوب ۔ ۔ ۔ ۔" مینڈک خوشی سے اچھلتے ہوئے بولا "لیکن میں اس سے کب تک مل سکوں گا"؟

عامل نے جواب دیا

" اگلے ہفتے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کالج کی سائنسی تجربہ گاہ میں"

پیٹ کے کیڑے

ٹیچر نے بچوں کو سگریٹ کے نقصانات بتانے کے لیے ایک کیڑا لیا اور سگریٹ کے دھوئیں میں رکھا تو وہ مر گیا۔

ٹیچر (بچوں سے): آپ نے اس سے کیا سیکھا؟

پپو: یہی سیکھا کہ سگریٹ پینے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں

تازہ ترین