بلوچستان کے ضلع گوادر میں ’گوادر کو حق دو‘ تحریک کا احتجاجی دھرنا 26 و یں روز بھی جاری رہا۔
تحر یک کی جانب سے آج گوادر میں ریلی بھی نکالی گئی، جس میں گوادر کے علاوہ مکران کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
گوادر تحریک کے شرکاء سمندر میں غیر قانونی ٹرالنگ روکنے، مکران میں چیک پوسٹوں کے خاتمے اور گوادر کو پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔