حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایف آئی اے سائبرکرائم سیل نے ضلع دادو کے علاقے جوہی کے رہائشی 13سالہ بچے کو سوشل میڈیا کے ذریعے جنسی طورپر ہراساں کرنے کے الزام میں نامزد ملزم کو گرفتارکرلیا ‘ ایف آئی اے سائبرکرائم کی جانب سے گرفتار ملزم غلام مصطفی لند کو عدالت نے 4روز کے تفتیشی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے سائبرکرائم سیل حیدرآباد کے مطابق جعلی فیس بک پیچ کے ذریعے غلام مصطفی لند نامی شخص ڈرگھ بالا تعلقہ جوہی کے رہائشی 13سالہ لڑکے کو جنسی طورپر ہراساں کررہا تھا ۔ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل حیدرآبادکے ایس ایچ او انسپکٹر طارق لاشاری نے انکوائری کے بعد ملزم کے خلاف انکوائری کرکے اسے گذشتہ روز گرفتارکرکے اس کاموبائل فون تحویل میں لیاتھا جسے جمعہ کو ماڈل مجسٹریٹ کورٹ حیدرآباد میں پیش کیاگیا عدالت نے اسے 4روز کے تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے۔