کوئٹہ (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن، آغا عمر شاہ ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال، ارباب اقبال ،ذاکر بنگلزئی، آصف حریفال ،نثار اچکزئی، عالم کاسی، ضمیر اختر، لیاقت راجپوت، صابر راجپوت، شاہد خان، سلمان درانی، عبدالصمد مینگل، نعیم دہوار، نصیر ترین، ضیاء الدین ،نعمت اللہ کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ اسٹرئٹ لائٹس بند اور شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیاجس کی جانب کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں ،گندگی کی وجہ سے شہر بھر میں سیوریج کا سسٹم تباہ ہوگیا اور گندا پانی سڑکوں پر بہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔عملہ صفائی کو شہر میں صفائی کی صورتحال نظر نہیں آرہی ۔بیان میں وزیر بلدیات اورسیکرٹری بلدیات سے مطالبہ کیا گیاکہ فوری طور پرشہر میں صفائی کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی صفائی مہم شروع کی جائے جبکہ بند اسٹریٹ لائٹس فعال کی جائیں۔